وائرل ٹک ٹاکر، عائشہ عرف مانو نے ماڈلنگ میں قدم رکھ دیا

جمعرات 8 دسمبر 2022 21:38

وائرل ٹک ٹاکر، عائشہ عرف مانو نے ماڈلنگ میں قدم رکھ دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) اپنے منفرد اور اچھوتے ڈانس کے سبب راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو کو اب باقاعدہ برانڈز کی جانب سے پروجیکٹس ملنے لگے ہیں۔سوشل میڈیا کی طاقت سے اب ہر بڑا چھوٹا صارف خوب واقف ہو چکا ہے، ایسے میں ٹک ٹاکر عائشہ نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ دوست کی مہندی پر کیا گیا ڈانس ان کی زندگی ہی بدل دے گا۔

(جاری ہے)

جہاں عائشہ عرف مانو صرف ایک ٹک ٹاکر تھی وہیں آج وہ پاکستان کے مختلف برانڈز کی تشہیر کرتی نظر آ رہی ہیں۔عائشہ عرف مانو کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے سر پر دوپٹہ اور عبایا پہنا ہوا ہے۔عائشہ اس وقت متعدد برانڈز کی تشہیر میں کام کر چکی ہیں جن میں ویسٹرن آٹ فِٹس مغربی لباس بھی شامل ہے۔ عائشہ کی جانب سے کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ اس وقت انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین اپنی مختلف رائے، پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/12/2022 - 21:38:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :