فلم ’تارے زمین پر‘ دانتوں کی وجہ سے ملی، درشیل سفاری

جب بھی کسی فلم میں کاسٹنگ ہوتی ہے تو پورا لک دیکھ کر کردار دیا جاتا ہے، اداکار

جمعرات 8 دسمبر 2022 21:43

فلم ’تارے زمین پر‘ دانتوں کی وجہ سے ملی، درشیل سفاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں کی فہرست میں آنیوالی ’تارے زمین پر‘میں مرکزی کردار نبھانے والے درشیل سفاری نے اپنے کردار سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے درشیل نے بتایا کہ مجھے بچے کا وہ کردار میرے دانتوں کی وجہ سے دیا گیا تھا کیونکہ فلم میں ایسے ہی بچے کی ضرورت تھی۔اداکار نے کہا کہ جب بھی کسی فلم میں کاسٹنگ ہوتی ہے تو پورا لک دیکھ کر کردار دیا جاتا ہے، میرے ساتھ بھی یہ ہی ہوا، دیکھا گیا کہ بچے کے دانت ایسے ہیں، چہرہ شرارتی اور معصوم ہے تو مجھے فلم مل گئی۔فلم میں درشیل کے دانتوں کا سائز تھوڑا بڑا تھا اور وہ باہر نکلے ہوئے تھے جن پر 25سالہ اداکار نے بریسز لگواکر انہیں اندر کروایا۔

وقت اشاعت : 08/12/2022 - 21:43:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :