اجے دیوگن بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار، ایک فلم کا معاوضہ 60سے 120کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں، رپورٹ

بالی ووڈ سٹار، مہنگی لگژری گاڑیوں، پرائیویٹ جیت کے بھی مالک ہیں، کل اثاثے تقریبا 447بھارتی کروڑ روپے ہیں

جمعرات 8 دسمبر 2022 21:43

اجے دیوگن بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار، ایک فلم کا معاوضہ 60سے 120کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں، رپورٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2022ء) بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن کا شمار نہ صرف اچھے بلکہ امیر ترین اداکاروں میں بھی کیا جاتا ہے، اثاثوں کی بات کی جائے تو اجے کے پاس پرائیویٹ جیٹ، کئی لگژری گاڑیاں ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے پیسے کئی جگہ انویسٹ بھی کر رکھے ہیں،انہیں کئی برانڈز کے اشتہارات بھی دیئے جاتے ہیں جن سے اچھا معاوضہ بنتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن ایک فلم کے 60سے 120 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔اداکار اجے دیوگن کے پاس مہنگی لگژری گاڑیاں موجود ہیں جن میں ایس یو وی،رولس رائس ہے جس کی مالیت تقریبا 7 کروڑ بھارتی روپے ہے۔اجے کے پاس دیگر گاڑیوں میں آڈی اے 5اسپورٹ بیک، رینج روور ووگ، مرسڈیز ایس کلاس، آڈی کیو 7موجود ہیں۔اس کے علاوہ ایک پرائیوٹ طیارہ بھی ہے جس کی مالیت تقریبا 84کروڑ ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکار کے مالی اثاثوں کی کل قیمت 244 سے 447بھارتی کروڑ روپے ہے۔
وقت اشاعت : 08/12/2022 - 21:43:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :