پاکستانی فنکاروں نے انڈیاکے تھیٹرکوآبادکرنے میں بہت اہم کرداراداکیا‘نوجوت سدھو

بدھ 10 دسمبر 2014 12:07

پاکستانی فنکاروں نے انڈیاکے تھیٹرکوآبادکرنے میں بہت اہم کرداراداکیا‘نوجوت سدھو

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) بھارتی نجی ٹی وی کے پروگرام کامیڈی نائٹ کے میزبان اورسابق کرکٹرنوجوت سدھونے کہاہے کہ پاکستانی فنکاروں نے انڈیاکے تھیٹرکوآبادکرنے میں بہت اہم کرداراداکیاہے ۔

(جاری ہے)

اکثر پاکستانی اداکارعمرشریف کے کھیل دیکھتے ہیں اورانجوائے کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہناتھاکہ پاکستانی اداکار علی حسن عرفان ملک،شکیل صدیقی سمیت کئی اداکارہمارے ہاں پرفارم کرچکے ہیں ۔

ہمارے عوام پاکستان سے آنے والے فنکاروں کوکھلے دل سے خوش آمدیدکہتے ہیں اورانکے کام کوپسندکرتے ہیں ایک سوال کے جواب میں نوجوت سدھو کا کہنا تھاکہ اگرپاکستان میں کوئی اچھا کامیڈی پروگرام تشکیل دیا گیا تو ضرور آونگا مجھے خوشی ہو گی اور ویسے بھی پاکستان آئے بہت عرصے ہوا اکثر پاکستان یاد آتا ہے وسیم اکرم، وقار یونس، اعجاز احمد، سلیم ملک، جاوید میانداد، رمیز راجہ میرے اچھے دوستوں میں ہیں ۔

وقت اشاعت : 10/12/2014 - 12:07:43