ہمیں با صلاحیت فنکاروں اور تکنیک کاروں کو مواقع دینا ہو نگے میگھا

فحاشی پھیلانے والے لوگوں کو شوبز انڈسٹری سے نکال کر محنتی اور مخلص افراد کو سامنے لانا ہوگا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 14 دسمبر 2022 13:30

ہمیں با صلاحیت فنکاروں اور تکنیک کاروں کو مواقع دینا ہو نگے میگھا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر 2022ء) ہمیں با صلاحیت فنکاروں اور تکنیک کاروں کو مواقع دینا ہو گے تب ہماری شوبز انڈسٹری کی رونقیں بحال ہونگی ان خیالات کا اظہار سٹیج قتالہ ،بھنگڑا کوئین وسوشل ورکرز میگھا نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہ کہانی باز اور فحاشی پھیلانے والے لوگوں کو شوبز انڈسٹری سے نکال کر محنت اور لگن سے کام کرنے والے لوگوں کو سامنے لانے کی اشد ضرورت ہے اس کچھ لوگ شہرت اور پیسہ کمانے کے چکر وہ سب کچھ کر رہے ہیں جس سے معاشرے میں سدھا ر آنے کی بجائے نقصان ہو رہا ہے یہ لوگ کبھی نہیں سوچتے کہ ہم وہ لوگ ہیں جو معاشرہ بنا رہے ہیں دیکھنے والے لوگ ہمیں رول ماڈل سمجھتے ہیں ہم جو کرتے ہیں معاشرے میں لوگ ویسا ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیںاس لیے ہمیں چاہیے ایسا کام کریں جس سے معاشرے میں سدھار آئے۔

وقت اشاعت : 14/12/2022 - 13:30:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :