معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں

مرحومہ طویل عرصے سے علیل تھیں، نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی

muhammad ali محمد علی بدھ 21 دسمبر 2022 19:06

معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر 2022ء) معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں، مرحومہ طویل عرصے سے علیل تھیں، نماز جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی ایک اور مایہ ناز گلوکارہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی ممتاز عظیم گلوکارہ بلقیس خانم بدھ کے روز کراچی میں انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

مرحومہ طویل عرصے سے علیل تھیں، ان کا علاج جاری تھا۔

بلقیس خانم مرحوم استاد رئیس خاں کی اہلیہ تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات انچولی کے علاقے میں واقع مسجد خیر العمل میں بعد از مغرب ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بلقیس خانم کو کراچی کے علاقے وادی حسین میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ بلقیس خانم کے انتقال پر وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ملک کی نامور شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وقت اشاعت : 21/12/2022 - 19:06:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :