ڈرامہ فلم”عینی“کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے

فلم کو رواں سال19دسمبر کو امریکا اور اگلے سال6فروری کو برطانیہ میں ریلیز کردیا جائیگا

اتوار 14 دسمبر 2014 11:33

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) ہالی ووڈکے دو صفِ اول کے اداکاروں جیمی فاکس اور کیمرون ڈیاز کی میوزیکل ڈرامہ فلم”عینی“کے نئے کلپس جاری کردیئے گئے ہیں۔ہدایتکار ول گلک کی اس فلم میں کیمرون ڈیاز اور جیمی فاکس کے ساتھ سا تھ Wallis Quvenzhane بحیثیت عینی،امانڈاٹرویا اور روز بائرن اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

وِل اسمتھ اور جے زی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی عینی نامی یتیم بچی کے گرد گھومتی ہے جسے سخت دل خاتون مس ہینی گن(کیمرون ڈیاز)کے یتیم خانے سے ایک بزنس مین اور سیاستدان ولز اسٹاکس گود لے لیتا ہے۔

دو ناولز عینی اور لٹل آرفن عینی سے ماخوذ یہ کامیڈی اور میوزیکل ڈرامہ فلم کولمبیاپکچرز کے اشتراک سے تیار ہوئی ہے جسے سونی پکچرز کے تحت رواں سال19دسمبر کو امریکا اور اگلے سال6فروری کو برطانیہ میں ریلیز کردیا جائیگا۔

وقت اشاعت : 14/12/2014 - 11:33:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :