کم کارڈیشین نے لیڈی ڈیانا کا پہنا ہوا مہنگا ترین لاکٹ خرید لیا

جمعرات 19 جنوری 2023 18:07

کم کارڈیشین نے لیڈی ڈیانا کا پہنا ہوا مہنگا ترین لاکٹ خرید لیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2023ء) امریکی ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار کم کارڈیشین نے لیڈی ڈیانا کا پہنا ہوا خوبصورت اور مہنگا ترین لاکٹ خرید لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشین نے نیلم اور ہیرے سے جڑا ہوا لیڈی ڈیانا کا عطا اللہ لاکٹ خرید لیا جو کہ ڈیانا کو کئی مرتبہ خصوصی تقریبات میں پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ لاکٹ قیمتی اشیا فروخت کرنے والی کمپنی سوتھبی کی جانب سے نیلام کیا گیا ہے جس کو کم کارڈیشین کے ترجمان نے ماڈل کے کہنے پر خریدا ہے۔سوتھبی کے مطابق کم کارڈیشین نے لیڈی ڈیانا کے اس قیمتی لاکٹ کو 163,800 پائونڈ ز یعنی 202,300امریکی ڈالرز میں خریدا ہے۔سوتھبی کے ترجمان نے کہا کہ لیڈی ڈیانا کے زیر ملکیت یا پہننے والے زیورات بہت کم مارکیٹ میں آتے ہیں، خاص طور پر عطااللہ کراس جیسا لاکٹ جو بہت رنگین، خوبصورت اور خاص ہے۔
وقت اشاعت : 19/01/2023 - 18:07:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :