دبئی میں خواتین پر سبق آموز فلم شی کی لانچنگ تقریب

فلم "شی" خواتین اپنے خواب پورے کرنے کی جدوجہد کے سفر میں پیش آنے والی مشکلات پر مبنی ہے

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل منگل 24 جنوری 2023 21:57

دبئی میں خواتین پر سبق آموز فلم شی کی لانچنگ تقریب
دبئی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24جنوری۔2023ء) خواتین کو معاشرے کی نہ ہمواریوں کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات پر مبنی سبق آموز فلم لاؤنچ شی کی دبئی کے مقامی سینما میں لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا فلم کو معروف بینکر خوشبو سورانا نے پرڈیوس کیا ہے،،پریمیئم تقریب کے مہمان خصوصی شیخ راشد ماجد الملا تھے۔۔تقریب میں شوبزانڈسٹری کے اسٹارز سمیت بزنس کمیونٹی اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خواتین کو اپنے خواب پورے کرنے کی جدوجہد کے سفر میں پیش آنے والی مشکلات پر مبنی فلم لاؤنچ شی۔ کی دبئی کے مقامی سینما ہال میں پریمیئم تقریب کا اہتمام کیا گیا،،،پریمیئم تقریب کے مہمان خصوصی شیخ راشد ماجد الملا تھے،،جبکہ ہزایکسی لینسی ڈاکٹر عبداللہ خالد سعید ال کندی ،یواےای کی تاریخ میں پہلی خاتون ایئرکرافٹ انجینئر ڈاکٹر سعاد ال شمسی اور دبئی کنسلٹینسی کے بانی اورسی ای او ولید گیسٹ آف آنر تھے

 اس موقع پر فلم کی پرڈیوسر خوشبو سورانا کا اور دیگر کاسٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم کا مقصد امارات میں مقیم خواتین میں جذبہ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ کاروباری دنیا میں اپنا مقام حاصل کرسکیں،،وہ چاہتی ہیں کہ تمام خواتین ایک قدم بڑھائیں اور اپنے خواب کو حقیقت میں تبدیل کردیں۔

(جاری ہے)

۔تقریب کے شرکا نے فلم کی کہانی کو بے حد سراہا۔۔ خواتین کے موضوع پر بننے والی فلم لاؤنچ شی کا پراجیکٹ 2021 میں شروع کیا گیا تھا۔۔فلم میں ان خواتین کے لئے سبق ہے جو خواب تو رکھتی ہیں لیکن معاشرے کی بندشوں کی وجہ سے اسے پورا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتیں۔۔فلم کو نتیش موہانن نے ڈائریکٹر کیا ہے۔۔فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔جو معذورہوتی ہے لیکن وہ ایک پائلٹ بنناچاہتی ہے۔۔جسے معاشرے کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پریمیئم شو کے بعد سٹار کاسٹ اور معاونین میں شیخ راشد ماجد الملا کی جانب سے ان شاندار کام کرنے پر ایوارڈز اور سرٹیفیکٹس سے بھی نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 24/01/2023 - 21:57:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :