اتھیا شیٹی کا عروسی جوڑا تیار ہونے میں10 ہزار گھنٹے لگے، انامیکا کھنہ

شادی کا جوڑا تیار کرنے کیلئے سِلک اور سلک آرگنزا کا استعمال کیا ہے، بھارتی ڈریس ڈیزائنر

بدھ 25 جنوری 2023 17:22

اتھیا شیٹی کا عروسی جوڑا تیار ہونے میں10 ہزار گھنٹے لگے، انامیکا کھنہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اتھیا شیٹی کے عروسی جوڑے کے بارے میں دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔نامور بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیا شیٹی اور کرکٹر کننانور لوکیش راہول المعروف کے ایل راہول 23 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔شادی کی تقریبات سنیل شیٹی کے کھنڈالہ فارم ہائوس میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں مہمانوں کی تعداد محدود رکھتے ہوئے صرف رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔اتھیا شیٹی نے اپنی زندگی کے اس اہم موقع پر ہلکے گلابی رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا جوکہ ڈیزائنر انامیکا کھنہ نے ڈیزائن کیا ہے۔انامیکا کھنہ نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اتھیا شیٹی کی پسند کے مطابق چکنکری کا یہ گلابی لہنگا تیار کرنے میں بہت زیادہ وقت لگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اداکارہ کیلئے تیار کیے گئے خصوصی شادی کے جوڑے کو محبت کی محنت قرار دے دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اداکارہ کا شادی کا جوڑا تیار کرنے کے لیے سِلک اور سلک آرگنزا کا استعمال کیا ہے اور اس جوڑے کو تیار کرنے کے لیے تقریبا 10 ہزار گھنٹے لگے۔اتھیا شیٹی اپنی شادی کی تقریب میںمحبت کی محنت سے تیار کردہ یہ جوڑا پہنے بالکل ہلکے سے میک اپ کے ساتھ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/01/2023 - 17:22:56

متعلقہ عنوان :