شاہ رخ خان نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کا طریقہ بتادیا

بدھ 25 جنوری 2023 17:22

شاہ رخ خان نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کا طریقہ بتادیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2023ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے لڑکوں کو بال لمبے کرنے کا آسان طریقہ بتادیا۔شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم پٹھان کے ساتھ 4 سال کے طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی تو ان کے لمبے بالوں نے لڑکوں کی توجہ فورا اپنی طرف مبذول کرلی۔

(جاری ہے)

اداکار نے حال ہی میں ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک سیشن رکھا۔انہوں نے اس سیشن کے دوران اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے کئی سوالوں کے دلچسپ جوابات دیئے ۔اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان سے بال لمبے کرنے کے لیے مشورہ مانگ لایا۔ انہوں نے مداح کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ممی جی سے سر پر تیل کی مالش کروائو۔

وقت اشاعت : 25/01/2023 - 17:22:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :