محسن عباس حیدرکی نئی فلم سپر پنجابی کا ٹریلر ریلیز ہوگیا، 3مارچ کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 26 جنوری 2023 19:42

محسن عباس حیدرکی نئی فلم سپر پنجابی کا ٹریلر ریلیز ہوگیا، 3مارچ کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، میزبان اور گلوکار محسن عباس حیدر اور دی لیجنٹ آف مولاجٹ میں رجو کا کردار نبھانے والی ایرانی اداکارہ صائمہ بلوچ کی نئی فلم سپر پنجابی کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔انسٹاگرام پر اداکار محسن عباس حیدر نے اپنی نئی فلم سپر پنجابی کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اداکار نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم 3مارچ 2023کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی جبکہ فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر، صائمہ بلوچ ، ثنا ، افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔فلم کی ہدایت کاری ابو علیحہ نے کی ہے، انہوں نے فلم کو ون سپیل شوٹ کیا ہے جبکہ فلم کے پرڈیوسرز صفدر ملک ہیں جو اس سے قبل ہدایتکار سید نور کے ساتھ فلم تیرے باجرے دی راکھی پرڈیوس کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/01/2023 - 19:42:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :