اداکارہ اشنا شاہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

جمعرات 26 جنوری 2023 20:11

اداکارہ اشنا شاہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) اداکارہ اشنا شاہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوگئیں،کچھ عرصہ قبل منگنی کرنے والی اشنا شاہ کی جلد شادی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ اداکارہ اشنا شاہ اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوگئیں۔ویڈیو میں اشنا کو ڈیزائنر کے ہمراہ خاکہ دیکھ کر خوش ہوتے بھی دیکھاجاسکتا ہے جب کہ سوٹ کا خاکہ دیکھ کر اشنا نے ڈیزائنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید سے بڑھ کر بہترین تیار کیا گیا میں بہت خوش ہوں۔

وقت اشاعت : 26/01/2023 - 20:11:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :