کنگ کہیں نہیں گیا تھا وہ حکمرانی کے لئے صحیح وقت کا انتظار کر رہا تھا، کرن جوہر

جمعرات 26 جنوری 2023 21:41

کنگ کہیں نہیں گیا تھا وہ حکمرانی کے لئے صحیح وقت کا انتظار کر رہا تھا، کرن جوہر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) بالی ووڈ کے کنگ خان کی ’پٹھان‘ سے بڑے پردے پر واپسی پر مایاناز بھارتی ہدایت کار و میزبان کرن جوہر نے بھی تعریفوں کے پٴْل باندھ دیئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے طویل کیپشن میں اداکاروں سے لے کر فلم ساز آدیتیہ چوپڑا اور سلمان خان کی انٹری تک ہر ایک کی محنت اور کوشش کو سراہا۔

انہوں نے فلم کو میگا بلاک بسٹر قرار دیتے ہوئے طویل کیپشن میں لکھا کہ مجھے نہیں یاد کہ فلم پٹھان سے قبل میں نے کسی فلم کو اتنا انجوائے کیا۔ یہ سب سے بڑی بلاک بسٹر بلکہ میگا بلاک بسٹر فلم ہے۔فلم میں شارخ خان کا اسٹار ڈم، پٴْرکشش ایجنٹ ڈپیکا پڈوکون اور ہینڈسم ولن جان ابراہم کے ساتھ ساتھ سدھارت آنند کی مایانا ہدایت کاری ، فلم ساز آدیتیہ چوپڑا کی ذہانت اور سلمان خان سب کچھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شاہ رخ خان کی چار سال بعد فلموں میں واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کنگ کہیں نہیں گیا تھا وہ حکمرانی کے لئے صحیح وقت کا انتظار کر رہا تھا۔انہوں نے بھارت میں جاری حالیہ بائیکاٹ ٹرینڈ اور پٹھان مخالف مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہوسکتا ہے کہ آپ پر اور فلم پر الزامات لگائے گئے ہوں، اس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہو لیکن ایک بات واضح ہے کہ جب ٓاپ اپنی کرنے پر آتے ہیں تو کوئی بھی آپ کے آگے کھڑا نہیں ہوسکتا۔ سب کو پٹھان مبارک ہو۔
وقت اشاعت : 26/01/2023 - 21:41:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :