Yکنگنا رناوت نے فلم ’پٹھان‘ پر کیا تبصرہ کیا

جمعرات 26 جنوری 2023 20:20

ُممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سٴْپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان کے حوالے سے اپنے تاثرات میڈیا کے سامنے بیان کر دئیے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے فلم ’پٹھان‘ کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فلمیں چلنی چاہئیں۔ کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہندی سنیما والے پیچھے رہ گئے ہیں، ہر انسان کو اپنی حد تک کوشش کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر اداکار انوپم کھیر بھی کنگنا رناوت کے ساتھ موجود تھے۔ انوپم کھیر نے کہا کہ ’پٹھان‘ بہت بڑی فلم ہے اور اسے بہت بڑے بجٹ سے بنایا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘باکس ا?فس پر کامیاب ثابت ہو کر بہت تیزی کے ساتھ بزنس بڑھانے میں مصروف ہے۔ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر 55 کروڑ سے زائد کما کر بالی ووڈ میں نئی تاریخ بھی رقم کردی ہے۔ بالی ووڈ فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان، جان ابراہم اور دیپیکا پڈوکون شامل ہیں
وقت اشاعت : 26/01/2023 - 20:20:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :