کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے، راکھی ساونت

میں نماز پڑھتی ہوں اور اللہ سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا، بالی ووڈ اداکارہ

جمعہ 27 جنوری 2023 17:53

کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے، راکھی ساونت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) بالی ووڈڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا بھی میرا فرض بنتا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں۔ بھارتی صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی سائونت نے کہا کہ میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے ، میں نماز پڑھتی ہوں اور اللہ سے بھی دعا کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔

وقت اشاعت : 27/01/2023 - 17:53:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :