لاہور لٹریر ی فیسٹیول ،ْ لوک داستانوں پر مضامین کے مقابلے کا انعقاد کررہا ہے

جمعہ 27 جنوری 2023 20:36

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) لاہور لٹریر ی فیسٹیول ،ْ لوک داستانوں پر مضامین کے مقابلے کا انعقاد کررہا ہے۔ا س مقابلہ کا انعقاد ایل ایل ایف کے روح رواں و چیئرمین الحمراء رضی احمد ،ْ کی طرف سے خصوصی اقدام کی صورت کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے انھوں نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹ اُستا د اللہ بخش کے فن پاروں کو مقابلہ کا موضوع بنایا گیا ہے،16تا 25سال کی عمر تک کے نوجوان اپنا کام12فروری2023تک الحمراء آرٹ میوزیم کو بھیج سکتے ہیں۔

چیئرمین الحمراء رضی احمد نے کہا کہ اس مقابلہ کا انعقاد لاہور لٹریری فیسٹیول کی۰۱ ویں آڈیشنز کی مناسبت سے کیا جا رہا ہے،مقابلہ میں شرکت کے خواہش مند نوجوان ،ْ الحمراء آرٹ میوزیم میں آویزاں استاد اللہ بخش کی پینٹنگ دیکھ کر اپنی تحریروں میں وزن پید ا کر سکتے ہیں،لوک داستان کسی بھی زبا ن میں ایک ہزار الفاظ پر مبنی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایل ایل ایف کو موصول ہونے والی لو ک داستانوں پر میرٹ پر پرکھا جائے گا،مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ، دوسری کو50ہزار جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان لکھاری کو25ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء رفیع اللہ نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ نوجوان لکھاریوں کے لئے اچھا موقع ہے ،ْ وہ اپنا ہنرآزما سکتے ہیں۔ ججز کی کمیٹی مشرف فاروقی، ریشم سید، حسین طاہر لطیف، نائلہ عامر اور وجیہہ حیدر پر مشتمل ہے۔ ترجمان الحمراء کے مطابق نوجوان لکھاری اپنی داستانیں ،ْ الحمراء آرٹ میوزیم ،ْ قذافی سٹیڈیم میں جمع کروا سکتے ہیں،مقابلہ لوک داستان کا مقصد ،ْ لوک داستان کی عظیم اور قدیم ،ْ قدر کو نئی نسل میں زندہ رکھنا ہے۔
وقت اشاعت : 27/01/2023 - 20:36:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :