شاہ رخ اوردپیکا کی فلم ’’پٹھان‘‘ کا بھارتی سنیما کی تاریخ کا ریکارڈ قائم

جمعہ 27 جنوری 2023 21:19

شاہ رخ اوردپیکا کی فلم ’’پٹھان‘‘ کا بھارتی سنیما کی تاریخ کا ریکارڈ قائم
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) شاہ رخ خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہی حقیقی معنوں میں بالی وڈ کے بادشاہ ہیں۔شاہ رخ اور دپیکا پڈوکون کی 25 جنوری کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ نے بھارتی سنیما کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے اور فلم انڈسٹری پر شاہ رخ خان کی بادشاہت کو مزید مستحکم کردیا ہے۔باکس آفس پر فلم کھڑکی توڑ بزنس کر رہی ہے، پورے بھارت میں صرف پٹھان کے چرچے ہیں اور فلم لوگوں کو خوب بھا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 جنوری کو ریلیز کے پہلے ہی روز فلم نے دنیا بھر سے 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔شاہ رخ کی یہ فلم ریلیز کے پہلے ہی روز 100 کروڑ کمانے والے بھارتی سنیما کی تاریخ کی پہلی فلم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

صرف بھارت میں ہونے والی کمائی کی بات کی جائے تو فلم نے ریلیز والے دن تقریباً 57 کروڑ روپے کمائے ہیں اور یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔

اس کے علاوہ پٹھان نے چھٹی والے دن ریلیز نہ ہونے والی فلموں میں بھی کمائی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ دنیا بھر میں یش راج فلمز کی اس پروڈکشن کو 8 ہزار سے زائد اسکرینز پر لگایا گیا ہے جن میں ساڑھے پانچ ہزار بھارت میں جبکہ ڈھائی ہزار بیرون ملک ہیں۔ پٹھان حالیہ دور کی وسیع پیمانے پر ریلیز ہونے والی فلم بھی بن گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹھان نے ہالی وڈ فلم اواتار 2 کی پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ جیمز کیمرون کی فلم اواتار 2 نے ریلیز والے دن 10 ملین ڈالرز کمائے تھے جبکہ پٹھان نے پہلے دن 13 ملین ڈالرز کما کر یہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اطلاعات کے مطابق بزنس کے اعتبار سے پٹھان اس وقت دنیا کی نمبر ون فلم ہے۔
وقت اشاعت : 27/01/2023 - 21:19:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :