سنیل شیٹی کی اپنی بیٹی کی شادی پرمہنگے تحائف سے متعلق خبروں کی تردید

جمعہ 27 جنوری 2023 22:54

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کے ترجمان نے نوبیاہتا جوڑے کو شادی پر ملنے والے پرتعیش تحائف سے متعلق گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ اتھیا شیٹی اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں اس جوڑے کو شادی کے موقع پر بالی ووڈ اور کرکٹ کے سپراسٹارز کی جانب سے ملنے والے پرتعش تحائف کی خبریں انٹرنیٹ پر منظر عام پر آئیں۔تاہم اداکار سنیل شیٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے تمام خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا اور ساتھ ہی بھارتی میڈیا کو خبر کی اشاعت سے قبل تصدیق کرنے کی تنبیہ کردی۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی معلومات شائع کرنے سے قبل ہم سے تصدیق لازمی کروا لیا کریں۔
وقت اشاعت : 27/01/2023 - 22:54:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :