شعیب ملک کا ثانیہ مرزا کو ٹینس کیریئر کے اختتام پر شاندار خراج تحسین

آپ کھیلوں میں موجود خواتین کیلئے ایسی امید تھیں جس کی بہت زیادہ ضرورت ہے،کیریئر میں حاصل کی گئی تمہاری کامیابیوں پر مجھے بے انتہاء فخرہے،سٹارکرکٹر

ہفتہ 28 جنوری 2023 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2023ء) پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنے کیریئر کے اختتام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ کھیلوں میں موجود خواتین کیلئے ایسی امید تھیں جس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ تم(ثانیہ)نے اپنے کیریئر میں جو کامیابیاں حاصل کیں مجھے اس پر بے انتہاء فخر ہے۔شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کہا کہ وہ مضبوط رہیں کیوں وہ بہت سارے لوگ آپ سے متاثر ہیں۔سابق سٹار کرکٹر نے اپنی اہلیہ کو ایک ناقابل فراموش کیریئر کے اختتام پر مبارکباد بھی پیش کی۔

وقت اشاعت : 28/01/2023 - 13:05:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :