سارو گنگولی کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھائیں گے

ہفتہ 28 جنوری 2023 20:20

سارو گنگولی کی زندگی پر بننے والی فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھائیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے بہت سے نام لیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق فلمی حلقوں میں افواہیں زیر گردش ہیں کہ اس فلم میں اداکار رنبیر کپور بھارت کے سابق کرکٹر کا کردار نبھائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے سارو گنگولی نے ممبئی میں فلم پروڈیوسرز سے ملاقات بھی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم بڑے بجٹ کے ساتھ بنائی جائے گی جس کا تخمینہ 200 سے 250 کروڑ لگایا گیا ہے۔دوسری جانب سارو گنگولی نے کہا ہے کہ فلم میں میرا کردار کون نبھائے گا اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 28/01/2023 - 20:20:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :