مہندرا سنگھ دھونی کا اپنے پہلے فلم پراجیکٹ کا اعلان

ہفتہ 28 جنوری 2023 21:56

مہندرا سنگھ دھونی کا اپنے پہلے فلم پراجیکٹ کا اعلان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2023ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے پہلے فلم پروجیکٹ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

دھونی انٹرٹینمنٹ نے باضابطہ طور پر اپنے پہلے پروجیکٹ کا اعلان کردیا،یہ ایک تامل رومانوی ڈرامہ فلم ہے جسے Lets Get Married کا نام دیا گیا ہے۔موشن پوسٹر کے ذریعے فلم کی پہلی جھلک بھی دکھائی گئی، فلم ڈائریکٹر رمیش تھامل مانی ہوں گے۔بگ باس تامل کے سابق امیدوار ہریش کلیان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 28/01/2023 - 21:56:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :