فلم ’’ پٹھان ‘‘ نے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی ،شاہ رخ خان

فلمیں فلاپ ہونے پر میں تو متبادل کام بھی سیکھنے لگ گیا تھا ،بالی ووڈ کنگ

بدھ 1 فروری 2023 12:07

فلم ’’ پٹھان ‘‘ نے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی ،شاہ رخ خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2023ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ فلم ’’ پٹھان ‘‘ نے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی ، فلم پیار سے بنی اور لوگوں نے پیار سے دیکھی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی فلم ’’ پٹھان ‘‘ کی کامیابی پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے اس فلم کو مکمل کرنے کے لئے گزشتہ 4 سالوں میں کافی محنت کی ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کنگ نے ان لوگوں پر بھی طنز کیا جنہوں نے فلموں کے فلاپ ہونے پر کہا تھا کہ شاہ رخ کا وقت ختم ہو گیا ہے، کنگ خان نے کہا کہ فلمیں فلاپ ہونے پر میں تو متبادل کام بھی سیکھنے لگ گیا تھا ۔شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ پٹھان نے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچائی ہے، یہ فلم پیار سے بنی ہے اور لوگوں نے بھی اس فلم کو اسی پیار سے دیکھا ہے، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے میرے مداح بے حد پیار دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/02/2023 - 12:07:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :