’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار کی شاہ رخ خان سے ملاقات

جمعرات 2 فروری 2023 11:37

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار کی شاہ رخ خان سے ملاقات
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے چائلڈ اسٹار پرزان دستور نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کر دیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں شاہ رخ سیاہ شرٹ اور سیاہ کوٹ پہنے ہوئے ہیں جبکہ پرزان نے سیاہ کوٹ کے ساتھ عنابی رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے۔اگلی تصویر دہائیوں پرانی فلم کے سیٹ پر لی گئی ہے جس میں شاہ رخ خان نے پرزان کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔کچھ کچھ ہوتا ہے میں پرزان نے معصوم بچے کا کردار ادا کیا تھا جو ستارے گننے کا شوق رکھتا تھا۔

وقت اشاعت : 02/02/2023 - 11:37:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :