میلوڈی کوئین شاہدہ منی کا نیا سونگ’’میں نہ جمدی‘‘عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب

گائیکی کی دنیا میں ملکہ ترنم نور جہاں میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں اورمیں انہیں اپناروحانی استاد مانتی ہوں،شاہدہ منی

جمعرات 2 فروری 2023 17:47

میلوڈی کوئین شاہدہ منی کا نیا سونگ’’میں نہ جمدی‘‘عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) میلوڈی کوئین شاہدہ منی کا نیا سونگ’’میں نہ جمدی‘‘عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے گذشتہ دنوں اپنا نیا سونگ’’میں نہ جمدی‘‘کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا تھاجس نے چند دنوں میں ہی میوزک لورز کے دلوں میں جگہ بنالی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس گانے کو خصوصی طور پر ریمکس کیا گیاتھا جس کو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان روف حیدر نے پرڈیوس کیاتھا اور میوزک ڈائریکٹر مجتبی علی میوزک ترتیب دیا تھاجس میں گلوکارہ شاہدہ منی اور ماڈل علی جمشید نے ماڈلنگ کی گانے کو فلم انڈسٹری کے نامور میوزک ڈاریکٹر ماسٹر عبداللہ کو ٹربیوٹ پیش کیا گیا ہے ماسٹر عبداللہ نے ماضی کی معروف لالی وڈ فلم ’شریف بدمعاش‘‘ میں شامل گانے ’’میں نہ جمدی‘‘ کا میوزک ترتیب دیا تھا جس کو اب گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی خوبصورت آواز میں ریکارڈ کیا اور اس کی ویڈیو کو دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا ہے اس حوالے سے میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہر فنکارکاکوئی نہ کوئی آئیڈیل ہوتاہے جس سے وہ بہت متاثرہوتاہے، گائیکی کی دنیا میں ملکہ ترنم نور جہاں میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں اورمیں انہیں اپناروحانی استاد مانتی ہوں آج ان کا گایا ہوا گانااور لیجنڈ موسیقار ماسٹر عبداللہ کا تیار کردہ میوزک کو ریمکس کر کے ان کو ٹربیوٹ پیش کیا ہے جس کو میوزک کی دنیا اور میرے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اس موقع پر اس گانے کے پروڈیوسر نعمان حیدر روف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا میوزک ہر لحاظ سے اتنا شاندار ہے کہ ایک ایک ماضی کا گیت اپنی الگ پہچان رکھتا ہے ہم نے دور جدید کے میوزک اور نئے سننے والوں کو ایک خوبصورت گیت تیار کر کے دیا جس کو ریلیز کرتے ہی میوزک کے چاہنے والوں سے بہت اچھا رسپانس حاصل ہورہا ہے اس گیت میں استعمال ہونے والے ملبوسات معروف فیشن ڈیزائنرز بی جی نے تیار کئے جبکہ اس گانے کو ہدایتکارشعیب رائے نے ڈاریکٹ کیا ہے اس کا میوزک مجتبی علی نے ترتیب دیا ہے۔

وقت اشاعت : 02/02/2023 - 17:47:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :