انڈین ڈرامے کبھی پاکستانی ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عدنان صدیقی

ہمارے ڈراموں کے بہترین معیار کی وجہ وہ تربیت ہے جو ہم نے پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور سے حاصل کی، سینئر اداکار

جمعرات 2 فروری 2023 18:18

انڈین ڈرامے کبھی پاکستانی ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے، عدنان صدیقی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ انڈین ڈرامے کبھی بھی پاکستانی ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔عدنان صدیقی نے پاکستان کی نامور سٹریمنگ سروس اردو فلکس کے میوزِکل سیلیبرٹی ٹاک شو دی مرزا ملک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔انہوں نے شو کی میزبان ثانیہ مرزا کے پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی مثال بالکل بالی ووڈ کی فلموں جیسی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم انڈین فلموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے اور اسی طرح انڈین کبھی ہمارے ڈراموں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اداکار کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا بالکل، مجھے خود پاکستانی ڈرامے بہت پسند ہیں اور میں دیکھتی ہوں۔عدنان صدیقی نے پاکستانی ڈراموں کے بہترین معیار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈراموں کے بہترین معیار کی وجہ وہ تربیت ہے جو ہم نے پاکستان ٹیلویژن کے سنہری دور سے حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ وہ تربیت آج تک ہمارے کام آرہی ہے اور اسی لئے ہماری ڈرامہ انڈسٹری آج ایک بہترین مقام پر موجود ہے۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 18:18:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :