اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی دلچسپ ڈانس ویڈیو وائرل

جمعرات 2 فروری 2023 18:18

اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی دلچسپ ڈانس ویڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے ساتھی اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ مل کر اپنی نئی فلم سیلفی کے گانے میں کھلاڑی کو نئے انداز میں پیش کردیا۔اکشے کمار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں انہیں ٹائیگر شروف کے ساتھ فلم سیلفی کے گانے میں کھلاڑی پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب ٹائیگر شروف نے میرے ساتھ مل کر میرے ساتھ ڈانس کیا تو کچھ یوں ہوا۔انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیسا رہے گا اگر آپ لوگ اپنے بیسٹ فرینڈز کے ساتھ مل کر ایسی انسٹا ریلز بنائیں ۔اکشے کمار نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ میں آپ سب کی ریلز کو اپنے اکائونٹ پر ری شیئر کروں گا۔اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو صرف 3 گھنٹوں میں 15لاکھ 37ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 18:18:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :