علیزے فاطمہ نے فیروز خان سے معافی کا مطالبہ کر دیا

فیروز کی جانب سے عائد تمام تر الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں،سابق اہلیہ

جمعرات 2 فروری 2023 18:18

علیزے فاطمہ نے فیروز خان سے معافی کا مطالبہ کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے فاطمہ نے اداکار سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق علیزے فاطمہ کے وکیل کی جانب سے فیروز خان کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے اداکار سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی جانب سے عائد تمام تر الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ علیزے فاطمہ آزادی اظہارے رائے کا حق رکھتی ہیں اور ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئیں کسی بھی پوسٹ سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔تاہم انہوں نے فیروز خان کی جانب سے ذاتی معلومات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بصورت دیگر ان کی موکل قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہیں۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 18:18:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :