وکی کوشل نے کترینہ کیف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

جمعرات 2 فروری 2023 23:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) بھارت کے نوجوان اداکار اور باربی ڈول کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اپنی اہلیہ کی تعریفوں کے پل پاندھ دئیے اور بتایا کہ محبت نے کس طرح انہیں خود کو بہترین شخص بنانے میں مدد فراہم کی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں وکی کوشل نے کہا کہ میں اپنی بیوی کترینہ کیف سے بہت محبت کرتا ہوں اس لیے مجھے زندگی سے پیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی نے انہیں ایک اچھا انسان بنایا ہے، کترینہ کیف سے محبت کرنے کے بعد وہ خود کا ایک بہترین ورڑن بن گئے ہیں۔ وکی کوشل نے کہا کہ ایک محبت کرنے والا شخص ہمیشہ اپنے آپ کا بہترین ورڑن ہوتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہی چیز مجھ سے نکل رہی ہے، میں اپنی بیوی اور خاندان سے بہت پیار کرتا ہوں۔

وقت اشاعت : 02/02/2023 - 23:15:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :