کچھ کچھ ہوتا ہے کے چھوٹے سردار کی شاہ رخ سے ملاقات، تصویر وائرل

جمعرات 2 فروری 2023 23:15

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) 1998میں ریلیز ہوئی بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں چھوٹے سردار کا کردار نبھانے والے اداکار پرزان دستور نے شاہ رخ خان سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

پرزان کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں شاہ رخ خان سیاہ شرٹ اور سیاہ کوٹ پہنے ہوئے ہیں جب کہ پرزان نے سیاہ کوٹ کے ساتھ مہرون رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے۔اگلی تصویر ماضی کی ہے جو کہ فلم کے سیٹ پر لی گئی تھی جس میں بالی وڈ کنگ نے پرزان کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے۔

وقت اشاعت : 02/02/2023 - 23:15:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :