یامی گوتم کی نئی فلم ’’ لوسٹ ‘‘ کا ٹریلر ریلیز

جمعرات 2 فروری 2023 23:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2023ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ یامی گوتم کی نئی فلم ’’ لوسٹ ‘‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ، اداکارہ فلم میں کرائم رپورٹر کا کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

فوٹو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنی نئی فلم کا ٹریلر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ دیانتدای اور سچائی کی تلاش شروع ہو چکی ہے ‘‘۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یامی گوتم ایک کرائم رپورٹر ہیں جو ایک نوجوان تھیٹر آرٹسٹ کی اچانک گمشدگی پر سچ کی تلاش میں نکلی ہیں۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق انیردھا چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں یامی گوتم کے علاوہ دیگر کاسٹ میں پنکج کپور، راہول کھنہ، نیل بھوپالام، تشار پانڈے اور پیا باجپائی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 02/02/2023 - 23:21:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :