سائنس فکشن اینیمیٹڈ فلم" پِکسلز" کی پہلی جھلک منظرعام پر آ گئی

اتوار 21 دسمبر 2014 14:27

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی سائنس فکشن لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم" پکِسلز" کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔ہدایتکار کرس کولمبس کی اس فلم کی کہانی 1980کی کلاسک آکیڈ ویڈ یو گیمز کے ایسے خطرناک کرداروں کے گِرد گھو رہی ہے جو امریکی شہر نیو یارک پر دھاوا بول دیتے ہیں اور پورے شہر کو یرغمال بنا کر تباہی پھیلا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایلن کنورٹ، ایڈم سینڈلراور کرس کولمبس کی مشترکہ طور پرپروڈیوس کردہ اس فلم کے ڈائیلاگ معروف ہالی وڈ اداکارایڈم سینڈلر، کیون جیمز، مشیل مونا گھن،جوش گیڈ، ایشلے بینسن اور جین کروکسن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔کامیڈی اور ایکشن کا مِکس تڑکا لِئے یہ سائنس فکشن لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت آئندہ سال 24جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/12/2014 - 14:27:14

Rlated Stars :