نامور گلوکارہ ملکہ پکھراج کی19 ویں برسی (کل) منائی جائیگی

جمعہ 3 فروری 2023 18:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2023ء) برصغیر کی نامور گلوکارہ ملکہ پکھرکل کی19 ویں برسی ،اردو کے نامور شاعریاس گانہ چنگیزی کی67 ویں برسی اورمعروف فلمی موسیقارایم اشرف کی16 ویںبرسی (کل)4 فروری بروز ہفتہ کو منائی جائیگی وہ 1910میں جموں میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام حمیدہ تھا ملکہ پکھراج اردو اور فارسی زبانوں پر عبور اور ادب کا اعلیٰ ذوق رکھتی تھیں وہ 4فروری 2004کو دنیا فانی سے رخصت ہوگئیں تھی۔

(جاری ہے)

اور نامور شاعریاس گانہ چنگیزی کے شعری مجموعے نشتریاس اورگنجینہ کے نام شامل ہیں وہ4 فروری 1956کو وفات پاگئے تھے ۔جبکہ فلمی موسیقار ایم اشرف نی450 فلموں کیلئے سینکڑوں گانوں کی دھنیں ترتیب دیں ان میں سپیرن، ماں کے آنسو کے نام شامل ہیں انہیں فلموں میںبہترین موسیقار نگارایوارڈز حاصل کیے وہ 4 فروری 2007کو وفات پاگئے تھے۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 18:39:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :