سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی سوریہ گڑھ پیلس میں ہوگی، بھارتی میڈیا

جمعہ 3 فروری 2023 21:57

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی سوریہ گڑھ پیلس میں ہوگی، بھارتی میڈیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2023ء) بالی ووڈ کی مقبول جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب آئندہ پیر کو جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی جانب سے کوئی مصدقہ خبریں سامنے نہیں آئی ہیں۔تاہم جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس انتظامیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فنکار جوڑی کی شادی سوریہ گڑھ پیلس میں ہی منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں قریبی رشتہ داروں، شاہد کپور، ان کی اہلیہ میرا راجپوت، کرن جوہر اور منیش ملہوترا سمیت تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔فوٹوگرافر ویرل بھیانی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں جیسلمیر روانہ ہو رہی ہیں۔فوٹو گرافر کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ آج سے شروع ہوجائے گا اور وہ وقتاً فوقتاً تصاویر صارفین کے ساتھ شیئر کرتے رہیں گے۔
وقت اشاعت : 03/02/2023 - 21:57:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :