بھارتی فلم ڈائریکٹر کے وشواناتھ 92برس کی عمر میں گزر گئے

ہفتہ 4 فروری 2023 12:17

حیدرآباد دکن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) معروف بھارتی فلم ڈائریکٹر کے وشواناتھ 92برس کی عمر میں دنیا سے گزر گئے۔وہ حیدر آباد کی ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے اور ان کو بڑھتی عمر کی بیماریوں کا سامنا تھا۔وشواناتھ کو پانچ نیشنل فلم ایوارڈ، سات نندی ایوارڈ، دس ساتھ فلم فیئر ایوارڈ اور ایک ہندی فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

2017میں ان کو پدم شری اعزاز دیا گیا جبکہ مرکزی حکومت نے ان انڈین سینما کے سب سے بڑے ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا۔کے وشواناتھ نے تیلگو فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 1979میں فلم سرگم سے بالی وڈ میں انٹری ماری، ان کی مشہور فلموں میں کام چور، شبھ کامنا، جاگ اٹھا انسان، سنجوگ، ایشور اور دھنوان شامل ہیں۔انہوں نے 1995کے بعد ہندی اور تیلگو انڈسٹری کے متعدد کمرشل ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔
وقت اشاعت : 04/02/2023 - 12:17:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :