گلوکارہ ملکہ پکھراج کی19ویں برسی منائی گئی

ہفتہ 4 فروری 2023 12:23

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2023ء) برصغیر کی معروف کلاسیکل گلوکارہ ملکہ پکھراج کی19ویں برسی 4فروری منائی گئی وہ معروف گلوکارہ طاہرہ سیّد کی والدہ تھیں۔

(جاری ہے)

ملکہ پکھراج جموں کشمیر میں پید ا ہوئیں قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئیں اور لاہور کو اپنا مسکن بنایاملکہ پکھراج کو ٹھمری،غزل،بھجن اور ڈوگری لوک گیتوں پر عبور حاصل تھاانہیں حفیظ جالندھری کا مشہور کلام ’’ ابھی تو میں جوان ہوں ‘‘ گا کر بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔ملکہ پکھراج کی بیٹی طاہرہ سیّد بھی ملک کی معروف کلاسیکل گلوکارہ ہیں۔ برصغیر کی یہ عظیم مغنیہ ملکہ پکھراج 4فروری2004ء کو بانوے برس کی عمر میں جہان فانی سے رخصت ہو گئی ۔

وقت اشاعت : 04/02/2023 - 12:23:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :