معروف ادیبہ،ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ساتویں برسی دس فروری کو منائی جائے گی

پیر 6 فروری 2023 12:35

معروف ادیبہ،ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ساتویں برسی دس فروری کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) معروف ادیبہ،ناول نگار فاطمہ ثریا بجیا کی ساتویں برسی دس فروری کو منائی جائے گی۔فاطمہ ثریا بجیا 1930ء کو بھارتی شہر حیدرآباد میں پیدا ہوئیں تقسیم ہند کے بعدوہ پاکستان منتقل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

فاطمہ ثریا پاکستان کی ادبی دنیا کا روشن ستارہ تھیںانہوں نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کیلئے لاتعداد ڈرامے لکھے جبکہ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

فاطمہ ثریا بجیا کے لکھے گئے معروف ڈراموں میں شمع،عروسہ،افشاں،سسی پنوں،آبگینے اور دیگر قابل ذکر ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے ادبی خدمات پر انہیں1997ء میںتمغہ حسن کارکردگی اور2012ء میںہلال امتیاز سے نوازا گیا انہیں جاپان سمیت لاتعداد قومی و بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔فاطمہ ثریا بجیا 10فروری2016ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
وقت اشاعت : 06/02/2023 - 12:35:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :