راکھی ساونت اور عادل خان نے راہیں جدا کرلیں

پیر 6 فروری 2023 21:06

راکھی ساونت اور عادل خان نے راہیں جدا کرلیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2023ء) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کہاہے کہ ان کے شوہر عادل خان درانی اور انہوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر عادل خان نے ان سے علیحدگی کر لی ہے اور اب وہ عادل خان کے ساتھ نہیں ہیں۔راکھی نے میڈیا کا بتایا کہ ان کے شوہر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اس ہی لئے وہ راکھی سے الگ ہوگئے ہیں۔

وقت اشاعت : 06/02/2023 - 21:06:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :