سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی ملتوی ہوگئی

پیر 6 فروری 2023 22:20

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی ملتوی ہوگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2023ء) بالی ووڈ کی عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی ملتوی ہوگئی جس کی وجہ بھی سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی 6 فروری کو ہونی تھی تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ان کی شادی ایک روز کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اب یہ جوڑا 7 فروری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگا کیونکہ فنکاروں کے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس جوڑے کی شادی کی تقریبات میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست احباب موجود ہوں گے تاہم اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کی شادی کے مہمانوں کی فہرست میں ہائی پروفائل مہمان شامل ہیں۔ جسکی وجہ سے شادی ایک روز کے لئے ملتوی کرنا پڑی ہے ۔
وقت اشاعت : 06/02/2023 - 22:20:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :