"ہماری قوم کے نوجوان 272 روپے فی لیٹر پیٹرول ڈلوا کر دھکے کھاتے ہوئے پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچنے میں مصروف ہیں"

شوبز فنکار بھی پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بول پڑے، گزشتہ روز پیٹرول 22 روپے 22 پیسے کے اضافے کے ساتھ 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20 روپیاضافے کے ساتھ 262.80 روپے سے بڑھا کر 280 روپے فی لیٹر کر دیا گیا

جمعرات 16 فروری 2023 11:51

"ہماری قوم کے نوجوان 272 روپے فی لیٹر پیٹرول ڈلوا کر دھکے کھاتے ہوئے پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچنے میں مصروف ہیں"
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2023ء) پاکستان شوبز کے گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ردِعمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز پیٹرول 22 روپے 22 پیسے کے اضافے کے ساتھ 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20 روپیاضافے کے ساتھ 262.80 روپے سے بڑھا کر 280 روپے فی لیٹر کر دیا گیا۔

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس پر جہاں ہماری سوئی ہوئی قوم پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگائے کھڑی ہے وہیں شوبز فنکار بھی انہیں مہنگائی کے خلاف آواز اٴْٹھانے کیلئے بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔گلوکار فرحان سعید نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اپنا شدید ردِعمل دیتے ہوئے پاکستانی قوم سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

فرحان سعید نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ پاکستانی قوم 500 روپے لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لیں گے۔فرحان سعید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستانیو تم 500 روپے لیٹر بھی ڈلوا لو گے، جو قوم اپنے حق کیلئے کھڑی نہ ہو وہ یہ اور اس سے مزید بٴْرے کی حقدار ہے‘۔فرحان سعید کے اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کے نوجوان 272 روپے فی لیٹر پیٹرول ڈلوا کر دھکے کھاتے ہوئے پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچنے میں مصروف ہے۔
وقت اشاعت : 16/02/2023 - 11:51:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :