سلینڈر دھماکہ، ایمن اور منیب کا گھر جزوی طور پر تباہ

ریسکیو ٹیم نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے فیملی کو ریسکیو کیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 20 فروری 2023 22:05

سلینڈر دھماکہ، ایمن اور منیب کا گھر جزوی طور پر تباہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2023ء) پاکستان کی معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں گیس سلینڈر کا دھماکہ ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر میں پیر کے روز پیش آنے والے ایک خوفناک واقعے نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق ایمن اور منیب بٹ کے گھر میں گیس سلینڈر کے دھماکے کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا ہے جس سے ان کا پورا گھر تباہ ہو گیا ہے۔

ایمن اور منیب کے گھر ریسکیو ٹیم نے بروقت آپریشن کرتے ہوئے فیملی کو ریسکیو کیا، جبکہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تاہم ابھی تک ایمن اور منیب کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
وقت اشاعت : 20/02/2023 - 22:05:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :