جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان سے متعلق لاعلم تھا، علی ظفر
محب وطن پاکستانی ہوں،کوئی اپنے ملک کیخلاف بیان کو برداشت نہیں کر سکتا،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑتے کافی نقصان برداشت کیا اور تاحال برداشت کر رہا ہے،گلوکار
جمعہ 24 فروری 2023 17:53

(جاری ہے)
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے جاوید اختر کے شان میں ان کے فیض میلے کے بیان سے ایک رات قبل ہی تقریب منعقد کی تھی، جس میں متعدد شخصیات نے شرکت کی جبکہ شرکت نہ کرنیوالی شخصیات انہیں دعوت نہ دینے کے شکایتی پیغامات کرتے رہے لیکن اب وہی شخصیات ان پر تنقید کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی اسٹوریز میں جاوید اختر کا نام استعمال کیے بغیر ان کے بیان کی مذمت کی اور واضح کیا کہ وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور کوئی بھی محب وطن اپنے ملک کے خلاف بیان کو برداشت نہیں کر سکتا۔علی ظفر کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے کافی نقصان برداشت کیا ہے اور تاحال بہت کچھ برداشت کر رہا ہے، اس لیے اس طرح کے جذبات مجروح کرنے والے بیانات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے نام لیے بغیر جاوید اختر کے بیان کو ناقابل برداشت اور غلط قرار دیا اور لکھا کہ انہوں نے ایک ایسے پروگرام میں پاکستان مخالف بات کی جو کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے رکھا گیا تھا۔علی ظفر نے بتایا کہ انہیں جاوید اختر کے پاکستان مخالف بیان کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی، انہوں نے تقریب کے دوسرے دن سوشل میڈیا پر بھارتی نغمہ نگار کے پاکستان مخالف بیان کو سنا جس پر انہیں افسوس ہوا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars

Farzana Tehreem

Jennifer Aniston

Feryal Gauhar

Esha Gupta

jeremy irons

M. Night Shyamalan

Jessica Chastain

Will Ferrell

Carice van Houten

Gohar Rasheed

Zoe McLellan

O'Shea Jackson, Jr.
Showbiz News In Urdu
-
نرگس کی تصاویر وائرل کرنے کاکیس 19مارچ کو سماعت کیلئے مقرر
-
سوناکشی سنہا نے شوہر کے بغیر ہولی منانے پر ملنے والی تنقید کے بعد ٹرولز کو جواب دے دیا
-
عامرخان نے گوری سپراٹ نامی خاتون کیساتھ تعلقات کا اعتراف کرلیا
-
سینئر بھارتی اداکاردیب مکھرجی 83برس کی عمر میں چل بسے
-
زارا نور عباس کی سالگرہ پر اسد صدیقی کا برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام صارفین کے دل چھو گیا
-
ہانیہ عامر نے بھاری معاوضہ طلب کیا تو یہ ان کا حق ہے، عدنان فیصل
-
احمد علی بٹ کا سنیما گھروں کی بقا کیلئے بالی ووڈ سمیت دنیا بھرکی فلموں کی نمائش کی اہمیت پرزور
-
ماڈل سونیا حسین نے دیپک پروانی کے عروسی جوڑے میں غضب ڈھاتے ناز و انداز سے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے