میوزیکل کامیڈی فلم” پِچ پرفیکٹ2 “15مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 11:37

میوزیکل کامیڈی فلم” پِچ پرفیکٹ2 “15مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) 2012ء سپر ہٹ ہالی وڈ کامیڈی فلم ”پِچ پرفیکٹ ٹو“ کا سیکوئل تیار کر لیاگیا ہے اسی سلسلے میں نئی میوزیکل کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ2 کاپہلا ٹریلرریلیز کر دیا گیا ہدایتکارہ الیزبیتھ بینکس کی اس ڈرامہ فلم کی کہانی کالج کی ایسی منچلی اسٹوڈنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے دوران بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتیں اور ہر ایک سے بے پرواہ زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

پال بروکس، کے کینن اور الیزبیتھ بینکس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ اینا کینڈرک ،اسکائی لَر آسٹن ، اینا کیمپ ، کیٹی سیگل ، بریٹنی اسنو، ایسٹر ڈین اورایلکس نیپ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔کالج لائف کی شرراتوں اور مستیوں سے بھرپور میوزک ، کامیڈی اورڈرامے کا مکس تڑکا لِئے یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال15مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 27/12/2014 - 11:37:10

Rlated Stars :