کرشمہ کپور اور سنجے کپور نے آئندہ سال باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کردیا

منگل 30 دسمبر 2014 13:52

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء)بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور ان کے شوہر سنجے کپور نے آئندہ سال باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

چند روز قبل جوڑے نے سٹی فیملی کورٹ میں باہمی رضامندی پر مبنی طلاق کی درخواست جمع کروادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کی سکی حتمی سماعت کے دوران کرشمہ اور سنجے کے درمیان بچوں کے حوالے سے کچھ باتوں پر باہمی اتفاق رائے طے نہیں پاسکا جس کی وجہ سے عدالت کے جج نے کیس کی آئندہ سماعت جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

وقت اشاعت : 30/12/2014 - 13:52:40

Rlated Stars :