بالی وڈ فلم ”ہوائی زادہ“30جنوری کوریلیز ہو گی،

فلم میں متھن چکروتی اور پلوی شردھا بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

جمعرات 1 جنوری 2015 11:46

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بالی ووڈ فلم ”ہوائی زادہ“30جنوری کو ریلیز ہو گی-گزشتہ دنوں لانچنگ تقریب میں فلمی ستاروں کی شرکت مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی،ممبئی میں فلم ہوائی زادہ کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں فلم کی کاسٹ لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکزبنی رہی،فلم ہوائی زادہ بھارتی سائنسدان شیوکارباپوجی تلپڑے کی زندگی پرمبنی ہے،، جس نے بھارت میں پہلا ہوائی جہاز تیارکیا،سائنسدان کا کردار ایوشمان کھرانے نبھائیں گے،فلم میں متھن چکروتی اور پلوی شردھا بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، فلم رواں ماہ30 جنوری کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 01/01/2015 - 11:46:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :