ایک بار ہی جان لے لو!پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے پر مایا علی برہم

جمعرات 16 مارچ 2023 17:58

ایک بار ہی جان لے لو!پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافے پر مایا علی برہم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2023ء) پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں نئے اضافے پر شوبز اداکارہ مایا علی نے ردِعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک بار ہی جان لے لو!۔

(جاری ہے)

خوبرو اداکارہ مایا علی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پیٹرول میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کو بھی مخاطب کیا اور لکھا کہ مسٹر شہباز شریک ایک ہی بار جان لے لو۔مایا علی نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے اور کنٹرول سے باہر ہوتا جارہا ہے۔

وقت اشاعت : 16/03/2023 - 17:58:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :