رمضان کا پہلا تحفہ، عادی عدیل کا پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر طنزیہ تبصرہ

بہت خوش نصیب ہیں ہم جو اس ملک میں رہتے ہیں، کامیڈین کا بیان

ہفتہ 18 مارچ 2023 12:20

رمضان کا پہلا تحفہ، عادی عدیل کا پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر طنزیہ تبصرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) میزبان اور کامیڈین عادی عدیل امجد نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کو حکومت کی طرف سے رمضان کا پہلا تحفہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پیٹرول کی قیمت میں 5روپے اضافے کے بعد اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کی اور لکھا کہ رمضان تحفوں سے بھرا ہوا ہے، حکومت کی طرف سے رمضان کے پہلے تحفے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ عادی عدیل نے مزید لکھا کہ بہت خوش نصیب ہیں ہم جو اس ملک میں رہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/03/2023 - 12:20:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :