بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال بھی پاکستانی گلوکار سجاد علی کی مداح نکلیں

شریا گھوشال نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سجاد علی کے گانے ’پردیس‘ کی ویڈیو شیئر کی

پیر 20 مارچ 2023 12:09

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال بھی پاکستانی گلوکار سجاد علی کی مداح نکلیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2023ء) بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال بھی پاکستانی گلوکار سجاد علی کی مداح نکلیں۔شریا گھوشال نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سجاد علی کے گانے ’پردیس‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اٴْنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’سجاد علی غیر معمولی گلوکار ہیں۔اٴْنہوں نے لکھا کہ’میں یہ گانا مسلسل سن رہی ہوں، ایک طویل عرصے کے بعد کسی گانے اور ویڈیو نے میرے دل کو اتنی گہرائی سے چھوا ہے۔

(جاری ہے)

شریا گھوشال نے سجاد علی کے انسٹاگرام اکاو?نٹ پر اس میوزک ویڈیو کے بارے میں شیئر کی گئی پوسٹ پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔اٴْنہوں نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ’اس گانے نے میری روح کو چھو لیا ہے، میں نے اسے 2 دن پہلے سنا اور تب سے میں اسے مسلسل سن رہی ہوں۔اٴْنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ کی بہت سی خوبصورت تخلیقات کیلیے شکریہ لیکن یہ والا گانا تو بہت زبردست ہے۔واضح رہے کہ سجاد علی نے اپنا یہ گانا’پردیس‘ 2022ء میں ریلیز کیا جوکہ ان کی نئی البم ’آتش‘ کا حصّہ ہے۔
وقت اشاعت : 20/03/2023 - 12:09:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :