سوناکشی اور ارجن میرے لئے بونی کپور کا تحفہ ہیں‘ امیت شاہ

جمعہ 2 جنوری 2015 14:49

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) بالی ووڈ فلم میکر امیت شرما نے کہا ہے کہ بونی کپور نے ان کی فلم تیوار میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارجن کپور اور سوناکشی تحفے کے طور پر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سوناکشی اور ارجن کپور میرے لئے بونی کپور کا تحفہ ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنی فلم تیوار کیلئے اداکاروں کے پیچھے بھاگنا نہیں پڑا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ارجن کو فلموں میں دیکھا تھا تاہم جب میری اس سے آمنے سامنے ملاقات ہوئی تو مجھے اس کے چہرے میں ایک کشش محسوس ہوئی اور اسی وقت میں نے اس سے کہہ دیا کہ تم میری آئندہ فلم کا حصہ ہو۔

وقت اشاعت : 02/01/2015 - 14:49:07

Rlated Stars :