فلم نگری کو اچھے اور محنتی فلمسازوں کی ضرورت ہے‘ ندیم

جمعہ 2 جنوری 2015 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 2جنوری2015ء) فلمسٹار ندیم بیگ نے کہاہے کہ پاکستان کی فلم نگری کو اب جدید ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ اچھے اور محنتی فلمسازوں کی بھی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا کم فلمیں کرنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ معیار قائم رکھ سکوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کا پاکستان میں کوئی مستقبل نہیں۔ لاہور کے سٹوڈیوز ایک بار پھر آباد دیکھنے کی خواہش ہے۔ لاہور میں کبھی فلمی صنعت بہت عروج پر تھی ہم نے کئی سال یہاں پر کام کیا آج بھی خواہش ہے کہ یہاں ایسی ہی رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں۔

وقت اشاعت : 02/01/2015 - 14:50:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :